کلبرگی،12؍مئی (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ملک ارجن کھرگے نے کرناٹک انتخابات میں کانگریس کی کامیابی کا یقین ظاہر کیا اور کہا کہ بی جے پی 60تا70نشستوں سے زائد پر کامیابی حاصل نہیں کر پائے گی ۔انہیں 150کا عدد بھول جانا چاہئے۔کھرگے نے کہا کہ بی جے پی ، حکومت سازی کا خواب دیکھ رہی ہے۔
انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ بی جے پی 60تا70سے زائد نشستوں پر کامیابی حاصل نہیں کر پائے گی ۔اسی دوران کرناٹک بی جے پی کے وزیراعلی کے امیدوار یدی یورپا نے دعوی کیا کہ ان کی پارٹی 150سے زائد نشستوں پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے حکومت بنائے گی ۔یدی یورپا نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بی جے پی کو ووٹ دیں ۔